اگلا قدم جلد اٹھایا جاسکتا ہے،میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں،ٹرمپ

اگلا قدم جلد اٹھایا جاسکتا ہے،میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ آنے والے دنوں میں کیا صورتحال سامنے آ سکتی ہے اور اس حوالے سے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران معاہدے کی طرف پہلے سے زیادہ سنجیدگی سے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے اور تہران میں صورتحال کے باعث سفارتی دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جلد امن معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر وارننگ

انہوں نے کہا کہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ آئندہ مرحلہ کس نوعیت کا ہو سکتا ہے، اور وہ خود بھی اس پیش رفت سے آگاہ ہے ، اگر حالات میں پیش رفت نہ ہوئی تو سخت فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں امریکی ذرائع ابلاغ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ بعض میڈیا ادارے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیںان کا کہنا تھا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے، اپنی عسکری صلاحیتوں سے دستبردار ہو جائے اور شکست تسلیم بھی کر لے، تب بھی بعض ذرائع ابلاغ اس صورت حال کو ایران کی کامیابی کے طور پر پیش کریں گے۔

انہوں نے خاص طور پر نیو یارک ٹائمز، سی این این اور وال اسٹریٹ جرنل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے اکثر منفی اور گمراہ کن انداز میں خبریں نشر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :’ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف تیار نئی منصوبہ بندی منظرِعام پرآگئی

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسے میڈیا حلقے اور ڈیموکریٹ جماعت کے بعض رہنما حقیقت سے دور ہو چکے ہیں اور عوامی رائے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ ایران سے متعلق کشیدگی اور بیانات کو بین الاقوامی سطح پر بھی قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles