جی ایچ کیو حملہ کیس : عدالت کا عمر ایوب سمیت 12 سزا یافتہ اشتہاری ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس : عدالت کا عمر ایوب سمیت 12 سزا یافتہ اشتہاری ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رینما عمر ایوب ، زرتاج گل سمیت12 ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی ، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 12 سزا یافتہ اشتہاری ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے ضامنوں کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کے جوابات غیر تسلی بخش پائے گئے، جس کے بعد عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔

مزید برآں، عدالت نے ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالت سے سزا یافتہ مجرمان میں عمر ایوب خان، زرتاج گل، کنول شوذب، اشرف سوہنا ، راشد شفیق، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور رائے حسن مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔

عدالت نے 9 مارچ کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس میں 12 مجرمان نے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔

editor

Related Articles