2 سالہ بچے نے ماں کا فون ہاتھ لگتے ہی درجنوں برگر آرڈر کر دیئے

2 سالہ بچے نے ماں کا فون ہاتھ لگتے ہی درجنوں برگر آرڈر کر دیئے

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں 2 سالہ بچے نے غلطی سے میکڈونلڈز کے 31 چیزبرگر آرڈر کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا بچہ بیریٹ گولڈن اپنی والدہ کا ان لاک فون استعمال کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے فوڈ ڈیلیوری ایپ ڈور ڈیش کھول کر آرڈر دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :زمین پر 2 ملین سال کی مسلسل بارش ،تاریخ کا بڑا موسمیاتی موڑ

بچے کی والدہ کیلسی گولڈن کو اس وقت حیرت ہوئی جب ایک ڈیلیوری ڈرائیور ان کے گھر برگرز سے بھرا بڑا بیگ لے کر پہنچ گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس آرڈر کی مالیت تقریباً 91 ڈالر تھی۔ چونکہ خاندان اتنے زیادہ برگر نہیں کھا سکتا تھا، اس لیے خاتون نے فیس بک پر پوسٹ کرکے اضافی برگر پڑوسیوں کو دینے کی پیشکش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :زیادہ خوشی کے لیے صرف 3 قریبی دوست کافی تحقیق میں انکشاف

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگ ننھے بچے کی ’’ٹیکنالوجی مہارت‘‘ اور ایک ساتھ 31 برگر آرڈر کرنے پر دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔

editor

Related Articles