Skip to content
ایل این جی کی قیمتوں بڑااضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 3.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔