سہیل آفریدی دھمکیاں نہ دیں ، صحافی کا کام کرپشن کی نشاندہی کرنا ہے جو کرتے رہیں گے ،سینئر صحافی محمود جان بابر

سہیل آفریدی دھمکیاں نہ دیں ، صحافی کا کام کرپشن  کی نشاندہی کرنا ہے جو کرتے رہیں گے ،سینئر صحافی محمود جان بابر

سینئر صحافی محمود جان بابر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صحافیوں اور بیوروکریسی کو دی جانے والی دھمکیاں انتہائی قابلِ مذمت ہیں، حکومت کو تنقید برداشت کرتے ہوئے صوبے میں گورننس بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

محمود جان بابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس وقت کئی معاملات میں الجھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور شاید مسلسل سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے تھک چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اسلام آباد میں احتجاج کیا جاتا ہے اور کبھی کوئی اور سیاسی سرگرمی شروع کر دی جاتی ہے، جبکہ دوسری جانب صوبے میں گورننس کی صورتحال بہتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے دیا گیا بیان افسوسناک تھا، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا یا انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کسی بھی جمہوری حکومت کے شایانِ شان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کرپشن سے متعلق متضاد بیانات نےنیا پینڈورا باکس کھول دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں جو بظاہر ان کی ذاتی رائے معلوم ہوتے ہیں، کیونکہ بعض اوقات ان کے بیانات پارٹی پالیسی سے بھی مختلف ہوتے ہیں۔

محمود جان بابر نے کہا کہ اگر حکومت واقعی کرپشن کے خلاف سنجیدہ ہے تو صحافیوں پر تنقید کرنے کے بجائے شواہد لینے کا باقاعدہ اور قابلِ رسائی نظام بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دفتر ریڈ زون میں واقع ہے جہاں عام صحافی کا جانا ممکن نہیں تو کیا اب ثبوت دینے کے لیے ان کے دفتر کے باہر لائن لگائی جائے؟

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور بیوروکریسی کو دھمکیاں دینا کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے حکومت پر مزید سوالات اٹھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام عوامی مسائل، بدعنوانی اور ناقص حکمرانی کی نشاندہی کرنا ہے اور صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

editor

Related Articles