پاکستان چین فلمی تعاون میں اہم پیش رفت

پاکستان چین فلمی تعاون میں اہم پیش رفت

بیجنگ میں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا چینی زبان میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان فلمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم 21 مئی 2026 سے چین بھر کے سینما گھروں میں باقاعدہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ یہ فلم چینی ناظرین کو پاکستانی سینما کے رنگوں اور متحرک ثقافت سے روشناس کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹام کروز نے اپنی فلم میں پھر ناممکن کو ممکن بنا دیا

یہ ریلیز جون 2024 میں پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات اور چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن کے درمیان ہونے والے فلم کو پروڈکشن معاہدے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے فلم سازوں کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کو فروغ دینا ہے۔

editor

Related Articles