حج پر جانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری

حج پر جانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کے لیے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفرِ حج کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ حجاج کو کسی بھی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جاری کردہ ہدایات میں عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خیموں، رہائش گاہوں اور اہم مقامات کی تصاویر اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیں تاکہ راستوں اور مقامات کی پہچان میں آسانی ہو۔

اس کے علاوہ شناختی دستاویزات، بینک کارڈ اور اپنی تصویر بھی محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسائی ممکن ہو سکے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ عازمین حج اپنے گروپ لیڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں اور روانگی سے قبل تمام ضروری معلومات حاصل کر لیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حج انتظامیہ اور آپریشن روم سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :حج 2026 : سعودی عرب میں عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

اس سے قبل بھی حج انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے چھتری، سن گلاسز اور پانی کی بوتل ساتھ رکھی جائے، جبکہ روزمرہ استعمال کی ضروری ادویات بھی ہمراہ رکھنا ضروری ہے۔

مزید ہدایات میں کہا گیا تھا کہ عازمین آرام دہ قیام کے لیے چٹائی، اضافی احرام یا لباس، موبائل چارجر اور پاور بینک ساتھ رکھیں تاکہ سفر کے دوران سہولت میسر رہے۔

حج انتظامیہ نے زور دیا ہے کہ عازمین صرف ضروری سامان ساتھ رکھیں اور غیر ضروری اشیاء سے اجتناب کریں تاکہ سفر آسان، منظم اور عبادات مکمل یکسوئی کے ساتھ ادا کی جا سکیں۔

editor

Related Articles