آپ سے زیادہ کرایہ لیا جائے تو فوراً اس نمبر پرشکایت درج کرائیں

آپ سے زیادہ کرایہ لیا جائے تو فوراً اس نمبر پرشکایت درج کرائیں

عیدالاضحیٰ پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ پنجاب میں بس اڈوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن نمبر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس افسران کو عیدالاضحیٰ کے پیش نظر بسوں اور لاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا،انہوں نے اوور چارجنگ کے سدباب کے لیے ہر بس اور بس اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

وزیراعلیٰ نے زائد کرایہ وصول کرنے والی بس کا روٹ پرمٹ اور متعلقہ بس اڈے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ روکنے اور بس اڈوں پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جبکہ مسافر زائد کرایہ وصولی سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے 1071 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles