وزیر اعظم کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

وزیر اعظم  کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

وزیراعظم شہباز شریف نے متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیراعظم  نے سفری کرایوں، مال بردارگاڑیوں کےکرایوں میں اضافہ  روکنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف اقدامات کی نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کے فوائد مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا گیا ہے اور ان حالات میں جتنا ممکن ہو سکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا رہے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ خطے میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے۔

یہ بھی پڑھین: خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی موٹر سائیکل مالکان کے لیے سبسڈی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل مالکان سندھ حکومت کی سبسڈی کا مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر فی موٹرسائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور یہ سبسڈی اب بھی جاری رہے گی۔

Related Articles