امریکا اور ایران کو تیزی سے جنگ کے مستقل حل کی جانب بڑھنا ہوگا؛ چین

امریکا اور ایران کو تیزی سے جنگ کے مستقل حل کی جانب بڑھنا ہوگا؛ چین

چین نے امریکا اور ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو فوری طور پر حل کریں اور جاری امن مذاکرات کو آگے بڑھا کر دیرپا حل تک پہنچیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ایک ایسا تنازع ہے جس کی ابتدا ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اس مسئلے کا حل صرف بات چیت اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کشیدگی کو جلد ختم کرنا نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے، کیونکہ جنگ کو طول دینا کسی کے لیے فائدہ مند نہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ تمام فریق کشیدگی میں کمی کے عمل کو جاری رکھیں اور مذاکرات کے ذریعے ایسا حل تلاش کریں جو سب کے لیے قابل قبول ہو،چین نے اس موقع پر پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا اور کہا کہ اس عمل میں دیگر ممالک کو بھی امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :امن کا پیامبر پاکستان، ایران اور امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار پر عالمی برادری پاکستان کی معترف

اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے، جبکہ پاکستان کو اس عمل میں ایک اہم ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چینی قیادت نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اس کا کردار اہم ہے، اور آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت اور مذاکراتی عمل کی حمایت کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles