عالمی منڈی میں خام تیل دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی امید پیدا ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ تقریباً 5 ڈالر کمی کے بعد 97 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 91 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مربن خام تیل کی قیمت میں ساڑھے چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

Related Articles