آسٹریلیا کیخلاف ہماری اچھی تیاری، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کیلئے اہم ہے ، شاہین آفریدی

آسٹریلیا کیخلاف ہماری اچھی تیاری، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کیلئے اہم ہے ، شاہین آفریدی

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کےخلاف ہماری اچھی تیاری ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کیلئے اہم ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ٹریننگ کافی اچھی رہی ہر کھلاڑی ہمارے لیے بہت اہم ہے،  آسٹریلیا کے خلاف ہماری اچھی تیاری ہے، بابراعظم کی حالیہ کارکردگی بہت اچھی ہے، امید ہے وہ اِسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔

قومی ون ڈے کرکٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مستقبل کے لیے اہم ہے، رضوان اگر سیریز میں نہیں تواس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا کیریئر ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، کئی نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےنوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پچ کی کنڈیشن دیکھ کربولنگ اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا، آسٹریلین ٹیم تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگلے دو میچز لاہور میں دو جون اور تیسرا میچ 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کو بڑادھچکا، کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کریں گی، مہمان ٹیم نے مچل مارش کی جگہ کوپر کونولی کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

editor

Related Articles