آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، کئی نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، کئی نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے 16 رکنی  قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، کئی نئے کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کواسکواڈ میں بطور وکٹ کیپر بلے بازشامل کیا گیا ہے۔

سیریز کیلئے عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے  زیر غور نہیں آئے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

قومی سکواڈ : 

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ اور روحیل نذیر بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شان مسعود بنگلہ دیش کیخلاف شکست کے بعد دلبرداشتہ، مستعفی ہونے کی خبریں زیرگردش

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریزکا آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے ، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

editor

Related Articles