پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز ، آج راولپنڈی میں تاریخ رقم ہوگی

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز ، آج راولپنڈی میں تاریخ رقم ہوگی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز راولپنڈی میں ہوگا، تاہم یہ سیریز قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل بھی ثابت ہوگی کیونکہ پاکستان اپنا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے جا رہا ہے۔

سیریز کا پہلا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہزارویں ون ڈے میچ کو قومی کرکٹ کی تاریخ کا اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری ٹیم اور شائقین کرکٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دو ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑی ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کو بڑادھچکا، کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور اس کے خلاف مقابلے ہمیشہ سخت اور چیلنجنگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور پوری توجہ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کی ایک طویل اور دلچسپ تاریخ موجود ہے، جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری دو ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر اعتماد حاصل کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز ،میچز کب اورکہاں ہوں گے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلی مرتبہ پاکستان میں پی سی بی لائیو کے ذریعے میچز کی براہ راست نشریات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

سیریز کے لیے معروف مبصرین پر مشتمل کمنٹری پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور گریگ بلیوٹ شامل ہوں گے۔

editor

Related Articles