سینئر صحافی کامران شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد پرمکمل ہم آہنگی موجود ہے، جبکہ کسی بھی سطح پر اختلاف کے تاثر کو انہوں نے حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ باخبر مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت و قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد، آئینی حدود اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ایک پالیسی سازی اور انتظامی امور میں مشاورت کا عمل معمول کے مطابق، مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں جاری ہے، کسی بھی سطح پر اختلاف، فاصلے یا عدم اعتماد کا تاثر حقیقت کے برعکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کامران شاہد نے 28ویں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیوں کی افواہوں کا پول کھل دیا
کامران شاہد کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول میں بعض اوقات ذاتی آراء اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم انہیں ریاستی موقف یا ادارہ جاتی سوچ نہیں سمجھا جانا چاہیے، حکومت اور ادارے ملک کے استحکام، معاشی بحالی اور عوامی ریلیف کے لیے یکسو، مربوط اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
باخبر مصدقہ ذرائع !
وفاقی حکومت و قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد، آئینی حدود اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ پالیسی سازی اور انتظامی امور میں مشاورت کا عمل معمول کے مطابق، مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں جاری ہے۔ کسی بھی سطح پر اختلاف، فاصلے یا عدم…— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) June 17, 2026

