ایم جی پاکستان کی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی کے لیے خصوصی فنانسنگ اسکیم متعارف

ایم جی پاکستان کی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی کے لیے خصوصی فنانسنگ اسکیم متعارف

ایم جی پاکستان نے اپنی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کے لیے ایک نئی خصوصی فنانسنگ آفر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین یہ گاڑی ماہانہ 2 لاکھ 6 ہزار 229 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فنانسنگ پلان زیرو مارک اپ اور بغیر کسی اضافی یا پوشیدہ چارجز کے پیش کیا جا رہا ہے، جسے ملک میں ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے ایک نمایاں پیشکش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس پیکج میں خریداروں کو ابتدائی اخراجات میں کمی کے لیے متعدد مفت سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں انشورنس اور دیگر اضافی فیچرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیکج کے تحت 74 ہزار 243 روپے مالیت کی انشورنس گارنٹی، 3 لاکھ 6 ہزار 869 روپے مالیت کی دو سالہ گاڑی انشورنس، 25 ہزار روپے مالیت کا ٹریکر اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا 7 کلو واٹ ہوم چارجر بغیر کسی اضافی قیمت کے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں دوسری بار لاکھوں روپے کمی

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مراعات کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زیادہ بنتی ہے، جس سے صارفین کو گاڑی کی خریداری کے ابتدائی مالی بوجھ میں واضح کمی محسوس ہوگی۔

ایم جی پاکستان کے مطابق یہ فنانسنگ سہولت ملک بھر میں اس کے ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہوگی، دلچسپی رکھنے والے افراد قریبی ڈیلرشپ سے رابطہ کرکے ڈاؤن پیمنٹ، اقساط کی مدت اور دیگر شرائط سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور ماحول دوست گاڑیوں کی طرف رجحان کے پیش نظر ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں کو عام صارفین کے لیے مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے اس نوعیت کے مالی پیکجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles