قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی سمری ایوانِ صدر کو ارسال

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی سمری ایوانِ صدر کو ارسال

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کی سمری ایوانِ صدر کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سمری وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی، جس میں بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری طلب کی گئی ہے۔

گزشتہ روز حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی مشاورتی نشست میں اہم پیش رفت سامنے آئی، جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حجم میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مجوزہ منصوبے کے تحت پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ سے پہلے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ کو باقاعدہ طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاکہ پارلیمانی کارروائی کا آغاز ہو سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت نے بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی منظوری دی تھی، تاہم بعد ازاں حکومتی مشاورت کے بعد اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles