سوزوکی موٹرسائیکل10300 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

سوزوکی موٹرسائیکل10300 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

موٹر سائیکل کی مارکیٹ میں صارفین کے لیے ایک نئی سہولت بخش آفر پیش کر دی گئی ہے جس کے تحت سوزوکی جی ڈی 110ایس موٹر سائیکل آسان اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکیم میں صارفین کو صفر فیصد اضافی شرح منافع کے ساتھ موٹر سائیکل فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ادائیگی کا دورانیہ 24ماہ رکھا گیا ہے،اس سہولت کے تحت ماہانہ اقساط کا آغاز 10300 روپے سے ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین آسانی سے موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔

یہ پیشکش ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید قرار دی جا رہی ہے جو کم ماہانہ ادائیگی کے ساتھ اپنی ذاتی سواری حاصل کرنا چاہتے ہیں،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کا مقصد صارفین کو آسان مالی سہولت فراہم کرنا اور موٹر سائیکل کی خریداری کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس آفر کا مقصد موٹر سائیکل کی خریداری کو زیادہ سے زیادہ افراد کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ وہ بہتر سفری سہولت حاصل کر سکیں ،خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ اس اسکیم سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ انہیں کم ماہانہ بوجھ کے ساتھ نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل سواروں،گاڑی مالکان کو لائسنس سے متعلق بڑاریلیف مل گیا

موٹر سائیکل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اقساطی اسکیمیں پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی لا رہی ہیں اور عوام میں نئی گاڑیاں خریدنے کا رجحان بڑھ رہا ہے صفر فیصد اضافی شرح منافع جیسی پیشکشیں صارفین کے لیے مزید کشش پیدا کرتی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سوزوکی کے مجاز ڈیلرز یا قریبی شو رومز سے رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں مکمل تفصیلات اور اقساط کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ پیشکش محدود مدت کے لیے بھی ہو سکتی ہے، اس لیے صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ بروقت معلومات حاصل کریں اور اپنی درخواست جلد جمع کروائیں تاکہ اس آسان اقساطی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles