سپاہی شبیر بلوچ شہید کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے کے قتل کیس میں آنے والے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا ہے ۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا تھا، تاہم عدالتی فیصلے کے بعد انہیں اطمینان حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے طویل انتظار کے بعد ان کے بیٹے کے قتل کے معاملے میں انصاف ملا ہے۔
سپاہی شبیر بلوچ کے بھائی نذیر احمد نے بھی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شبیر بلوچ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور ان کے پاس ہتھیار موجود ہونے کے باوجود انہوں نے کسی کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا، تاہم انہیں شرپسندوں نے پتھر مار کرشہید کردیا۔
نذیر احمد نے مطالبہ کیا کہ کیس میں ملوث دیگر افراد کو بھی سزا دی جائے تاکہ انصاف کا عمل مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر بلوچ نے وطن کے دفاع کے جذبے کے تحت پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور دورانِ ڈیوٹی اپنی جان قربان کی۔
یہ بھی پڑھیں :سوئٹرز لینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان اورقطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری
دوسری جانب شہید کے کزن اور قریبی دوست محمد انور نے شبیر بلوچ کو ایک بہترین انسان اور مخلص دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شبیر بلوچ چھٹی پر گھر آتے تھے تو دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ وقت گزارتے اور خوشگوار محفلوں کا حصہ بنتے تھے۔
شہید شبیر بلوچ محض ایک باوردی اہلکار نہیں تھے بلکہ وہ کسی ماں کے لختِ جگر، کسی بہن بھائی کے سہارے اور اپنے دوستوں کے ایک مخلص و وفادار ساتھی تھے۔ انہیں جس بے رحمی اور سفاکیت کے ساتھ پتھر مار مار کر شہید کیا گیا، وہ ایسا دلخراش سانحہ ہے جو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے… pic.twitter.com/gFMPXFOQic
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) June 24, 2026

