عالمی منڈی میں تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات زور پکڑنے لگی ہیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نیچے آنے کے بعد عوام کی نظریں حکومت کے آئندہ قیمتوں کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران مزید چار فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور امریکا ایران امن معاہدے کے بعد عالمی توانائی منڈی میں استحکام آیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی تھیں اور بعض مواقع پر 126 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔

آئندہ جمعہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، عوام کو ریلیف ملنے کی توقع

امریکا ایران معاہدے اور عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے گزشتہ ہفتے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی تھی۔ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا تھا۔

اب گزشتہ جمعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ جائزے میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان موجود ہے، جس سے عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔.

یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی ملے گی یا نہیں ؟وزیر پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین صرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، مختلف ٹیکسز، درآمدی اخراجات، شرح مبادلہ اور دیگر مالی عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔

  اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے ہفتوں میں عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، جبکہ حکومت بھی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی جاری رکھ سکتی ہے۔

editor

Related Articles