سوئٹرز لینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان اورقطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

سوئٹرز لینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان اورقطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے دور کی اعلیٰ سطحی مذاکراتی نشست جو اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت سوئٹرزلینڈ میں منعقد ہوئی اختتام پذیر ہوگئی۔

مذاکرات میں ایران اور امریکا کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ثالثی کرنے والے ممالک قطراور پاکستان بھی شریک تھے۔

مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے اور Lucerne Summit کے پہلے دن کے نتائج کی بنیاد پر حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں تکنیکی مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے ایک مؤثر طریقۂ کار قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا جو ثالثی کی کوششوں کی سیاسی نگرانی کرے گی۔ دونوں ممالک کے چیف مذاکرات کار اس کمیٹی کو باقاعدہ رپورٹ پیش کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اس کے ساتھ جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق خصوصی ورکنگ گروپس بھی قائم کیے جائیں گے، جبکہ تنازعات کے حل اور مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر متعلقہ امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 60 دن کے اندر ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا، جس کے تحت فوری طور پر تکنیکی مذاکرات کا نیا دور شروع کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق اسی طرح مفاہمتی یادداشت کی شق 5 کے مطابق فریقین کے درمیان ایک رابطہ چینل بھی قائم کیا گیا تاکہ غلط فہمیوں اور حادثات سے بچا جا سکے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے کشیدگی سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا، جس میں دونوں فریقوں کے علاوہ لبنان بھی شامل ہوگا، جبکہ ثالثی کرنے والے ممالک اس کی سہولت کاری کریں گے۔اس گروپ کا مقصد لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، جیسا کہ مفاہمتی یادداشت میں درج ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات مکمل ، ایران کا وفد واپس روانہ ، ایرانی سرکاری میڈیا

مذاکرات میں یہ بھی طے پایا کہ تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برون اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے تاکہ تمام متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ثالث ممالک مذاکرات کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے اور حتمی معاہدے تک پہنچانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق قطر اور پاکستان نے امریکا اور ایران کی اس وابستگی کو سراہا کہ وہ سفارتی حل تلاش کرنے اور تنازع کے پُرامن تصفیے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ دونوں ثالث ممالک نے دوست اور برادر ممالک کے مسلسل تعاون اور موجودہ مذاکرات میں ان کی اہم شراکت کو بھی سراہ

editor

Related Articles