غار میں ستاروں بھرا آسمان ، اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے انوکھے کیڑ ے

غار میں ستاروں بھرا آسمان ، اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے انوکھے کیڑ ے

نیوزی لینڈ کے بعض گھنے جنگلات اور قدرتی غاروں میں ایک ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے جو رات کے آسمان پر بکھرے ستاروں کی یاد دلا دیتا ہے۔ یہاں موجود آراکنوکیمپا لومینوسا نامی مقامی گلو ورمز اندھیرے میں نیلی سبز روشنی بکھیر کر غاروں اور جنگلات کو جگمگا دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان کیڑوں کی یہ چمک بایولومینیسنس نامی قدرتی کیمیائی عمل کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ یہ روشنی دراصل شکار کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں چھوٹے کیڑے روشنی سے متاثر ہو کر ان کے قریب آ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :طیارے صاف کرنے والے ملازم نے کمرشل پائلٹ بن کر تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ کے وائپوآ فاریسٹ میں قدیم اور بلند قامت درختوں کے درمیان بھی رات کے وقت یہ دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وائپو کیوز جیسے نم اور محفوظ مقامات پر بھی گلو ورمز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

تاہم دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سب سے مشہور مقام ویٹومو گلو ورم کیوز  ہیں، جہاں ہزاروں گلو ورمز غار کی چھت کو یوں روشن کر دیتے ہیں جیسے آسمان پر بے شمار ستارے جگمگا رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا حسینی سسپنشن برج، دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں کیوں شمار ؟

سیاح یہاں کشتی کے ذریعے غار کے اندر سفر کرتے ہیں یا پیدل راستوں پر چلتے ہوئے اس قدرتی عجوبے کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں افراد اس منفرد منظر کو دیکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کا رخ کرتے ہیں، جو ملک کے مقبول ترین قدرتی سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

editor

Related Articles