دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ہر چیلنج کا عملی جواب دیں گے: عباس عراقچی

دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ہر چیلنج کا عملی جواب دیں گے:  عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اشتعال انگیز اور توہین آمیز زبان کا جواب بدزبانی سے نہیں بلکہ اپنے عملی اقدامات سے دیتا ہے جبکہ ایرانی قوم اپنی تہذیب، ثقافت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ توہین آمیز زبان یا اشتعال انگیز بیانات سے ایرانی قوم کی عظمت، وقار اور تاریخی شناخت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اصل طاقت اس کی تہذیب، صبر اور قومی عزم میں مضمر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بیرونی مداخلت خطے کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ، عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں فیصلے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں یا اشتعال انگیزی سے مرعوب ہونے والا ملک نہیں اور ہر چیلنج کا سامنا اعتماد اور ثابت قدمی کے ساتھ کرتا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کا جواب الفاظ کی جنگ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں بے خوفی، استقامت اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر قائم رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ،ایران کے منجمند اثاثے جاری کر دئیے گئے ، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles