وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 54 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں، جسے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
شہباز شریف کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں “مشرقی ہمسایہ” ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر کو بیرونِ ملک سے مالی معاونت اور اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔