ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی انتھک ثالثی کے نتیجے میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے جس نے لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے کی امیدوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق سفارتی رابطوں اور مسلسل کوششوں کے باعث
لبنان میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سوئٹرز لینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان اورقطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں عائد رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئی ہیں جس سے عالمی توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت کو استحکام ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔ ان کے بقول اس پیش رفت سے ایرانی معیشت کو سہارا ملے گا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Tireless Pakistani and Qatari mediation has delivered major progress to end Lebanon War. Oil and petrochem exports are waived, blockade lifted, some frozen assets released, and major reconstruction & development plan launched for Iran.
1st real test: Lebanon deconfliction cell https://t.co/q0okD2qwSO
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 22, 2026

