پاکستان میں 100 سی سی موٹر سائیکلوں کے شعبے میں ہونڈا پرائیڈر آج بھی ایک مقبول انتخاب سمجھی جاتی ہے، بہتر فیول ایوریج، آرام دہ سواری اور مضبوط انجن کی بدولت یہ موٹر سائیکل روزانہ سفر کرنے والے افراد کی پہلی ترجیح بنی ہوئی ہے جبکہ کم ایندھن خرچ کرنے کی صلاحیت کے باعث اس کی طلب میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہونڈا پرائیڈر ایک لیٹر پیٹرول میں تقریباً 45 سے 55 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کے باوجود یہ صارفین کے لیے ایک معاشی اور قابلِ اعتماد آپشن تصور کی جاتی ہے۔
یہ موٹر سائیکل سیاہ، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہے جبکہ اس کے فیول ٹینک کی گنجائش 9.7 لیٹر ہے، زیادہ ٹینک گنجائش کی وجہ سے طویل سفر کے دوران بار بار پیٹرول بھروانے کی ضرورت کم پڑتی ہے، جو صارفین کے لیے اضافی سہولت فراہم کرتی ہے۔
گزشتہ سال اٹلس ہونڈا نے پیداواری لاگت اور دیگر معاشی عوامل کے باعث اپنی مختلف موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ہونڈا پرائیڈر کی قیمت بھی بڑھ گئی۔
ہونڈا پرائیڈر 2026 کی قیمت
سال 2026 میں ہونڈا پرائیڈر کی ایکس فیکٹری قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم رجسٹریشن، ٹیکس اور دیگر اخراجات شامل ہونے کے بعد مختلف شہروں میں اس کی آن روڈ قیمت اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔