کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کی حقیقی داستان پر مبنی ڈرامے کا ٹیزر جاری

کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کی حقیقی داستان پر مبنی ڈرامے کا ٹیزر جاری

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کی حقیقی زندگی پر مبنی ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جسے جلد نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کا مرکزی خیال وطن سے محبت، فرض شناسی اور قربانی پر مبنی ہے۔ ٹیزر میں کہا گیا ہے، “یہ وطن سے عشق کی کہانی ہے، اور عشق کبھی ختم نہیں ہوتا۔” جبکہ اسے ایک ایسی حقیقی داستان قرار دیا گیا ہے جو بہادری اور حب الوطنی کی نئی مثال قائم کرے گی۔

ڈرامے کی ہدایت کاری حسیب حسن نے کی ہے، جبکہ اس کی کہانی عابد حسن عباسی نے تحریر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا

ڈرامے کی کاسٹ میں علی عمار، حنا آفریدی، نعمان مسعود، سلمیٰ حسن، توصیق حیدر، حنا بیات، سعد اظہر، عمر در، نیئر اعجاز اور حسن نیازی شامل ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس کے مطابق کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کی زندگی اور قربانی پر مبنی یہ خصوصی ڈرامہ جلد صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

کیپٹن سید اسفندیار بخاری (14 اگست 1988 – 18 ستمبر 2015) پاک فوج کے ایک بہادر افسر تھے۔ انہوں نے 18 ستمبر 2015 کو پشاور کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران کوئیک رسپانس فورس کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا اور انہوں نے پاک فوج میں شاندار خدمات انجام دیں۔کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کے بارے میں اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:تعلیم و تربیت: انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج حسن ابدال سے حاصل کی اور پھر پاک ملٹری اکیڈمی کاکول سے 118 لانگ کورس کے ذریعے کمیشن حاصل کیا۔

عسکری اعزاز

پی ایم اے میں بہترین کارکردگی پر انہیں ‘ٹیکٹکس میڈل’ سے نوازا گیا تھا۔شہادت کا واقعہ: بڈھ بیر حملے کے دن وہ سٹاف اپائنٹمنٹ پر تھے، لیکن دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی وہ بغیر کسی تاخیر کے کوئیک رسپانس ایکشن میں شامل ہوئے۔ انہوں نے جناح ونگ کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنے دستے کی قیادت کی اور فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آبائی علاقہ
ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر اٹک سے تھا۔ ان کی شہادت کے بعد ان کے علاقے کے لوگوں نے ان کی دلیری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles