کیا دنیا کی گھڑیوں سے ایک سیکنڈ غائب ہونے والا ہے؟ ماہرین نے بتا دی

کیا دنیا کی گھڑیوں سے ایک سیکنڈ غائب ہونے والا ہے؟ ماہرین نے بتا دی

زمین کے گردش کرنے کی رفتار میں معمولی تبدیلی کے باعث عالمی وقت کی پیمائش کے نظام میں ایک غیر معمولی قدم اٹھائے جانے کا امکان سامنے آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق زمین اس وقت ایٹمی گھڑیوں کے مقابلے میں معمولی تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو 2029 کے آس پاس عالمی وقت کو زمین کی گردش کے مطابق رکھنے کے لیے تاریخ میں پہلی بار ’’منفی لیپ سیکنڈ‘‘ شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کی نئی مفت سہولت، بغیر کسی فیس کے فوری فائدہ اٹھائیں

اس اقدام کے تحت عالمی معیاری وقت کو زمین کی حقیقی گردش سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے گھڑیوں سے ایک سیکنڈ کم کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ زمین وقت کھو رہی ہے یا دن اچانک چھوٹے ہو جائیں گے، بلکہ یہ صرف وقت کی پیمائش کے عالمی نظام میں ایک معمولی تکنیکی تبدیلی ہوگی، جس کا مقصد ایٹمی گھڑیوں اور زمین کی گردش کے درمیان معمولی فرق کو ختم کرنا ہے۔

اگر یہ فیصلہ نافذ ہوتا ہے تو یہ وقت کی پیمائش کی لیپ سیکنڈمیں پہلا منفی لیپ سیکنڈ ہوگا، کیونکہ اب تک ضرورت پڑنے پر صرف اضافی لیپ سیکنڈ ہی شامل کیے جاتے رہے ہیں، کم نہیں کیے گئے۔

editor

Related Articles