پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ ، ریسٹورنٹ سیکٹر کو بڑی رعایت

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ ، ریسٹورنٹ سیکٹر کو بڑی رعایت

پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ کردیا گیا ہے،جس کے تحت ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست حکومت کو منتقل ہو گا۔

اسی طرح بیوٹی پارلرز، سیلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے ، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ پر بھی 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں کیش ادائیگی پر سروسز کے لیے 16 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی  جبکہ کریڈٹ کارڈ یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے پر ٹیکس کی شرح 8 فیصد ہوگی ،  ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی پر 50 فیصد کم ٹیکس دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :کاروباری طبقے کیلئے خوشخبری ، حکومت کا بڑے ریلیف کا اعلان

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز ہی سے حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹیکس کی محفوظ منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ترجیح دیں اور ہر خریداری یا سروس کے بدلے لازمی طور پر پکی رسید طلب کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پکی رسید نہ دینے والے فوڈ آپریٹرز کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کو شکایات درج کرائی جائیں، کیونکہ ٹیکس کی شفاف ادائیگی ہی صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

editor

Related Articles