غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،1,686 افغان باشندے زیرحراست

غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،1,686 افغان باشندے زیرحراست

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں غیر قانونی افغان باشندوں اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 40 کامیاب آپریشنز میں 1,686 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں سے 1,257 افغان باشندوں کی فوری طور پر وطن واپسی بھی یقینی بنا دی گئی، جبکہ باقی افراد کی قانونی کارروائی اور دستاویزی جانچ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس ملکی سیکیورٹی، امنِ عامہ اور معاشی استحکام کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کومبنگ آپریشن، 20 سے زائد گرفتار

اسی تناظر میں سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے سرحدی نگرانی مزید مؤثر بنانے اور امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی، گرفتاری اور واپسی کا عمل جاری رہے گا، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ سرحدی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور ملک میں غیر قانونی نقل و حرکت کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles