علی امین گنڈاپور کا آڈیو پیغام سامنے آگیا، پی ٹی آئی قیادت پر سوالات اٹھا دیے

علی امین گنڈاپور کا آڈیو پیغام سامنے آگیا، پی ٹی آئی قیادت پر سوالات اٹھا دیے

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاق کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت اور ملاکنڈ میں ٹیکس کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت میں شامل دیگر جماعتوں نے ملاکنڈ میں ٹیکس نافذ کیا، جبکہ وفاق اب اے پی سی بلا کر اس کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں یہ فیصلے کون اور کس مشاورت سے کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان اور پارٹی کو ووٹ دیا، ہم انہیں وفاق کی جھولی میں ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملاکنڈ میں ٹیکس 2018 کی نگران حکومت کے دور میں نافذ کیا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی حکومت نے پہلے کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھایا اور ٹیکس ختم کر دیا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے آڈیو پیغام میں پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی، نظریے اور ان لوگوں پر رحم کریں جنہوں نے آپ کو پارلیمنٹ تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے اس آڈیو پیغام پر پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال اور پارٹی پالیسی سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles