شہریوں کے لیے اہم خبر، موبائل فیسلی ٹیشن وینز کا نیا شیڈول جاری

شہریوں کے لیے اہم خبر، موبائل فیسلی ٹیشن وینز کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہریوں کو پولیس اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے لیے موبائل فیسلی ٹیشن وینز اور پولیس اسٹیشن آن وہیلز کا 13 سے 19 جولائی تک کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئی ٹی پی حکام کے مطابق فیسلی ٹیشن یونٹس روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک مختلف مقامات پر موجود رہیں گی، جہاں شہری لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس سمیت دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے،شیڈول کے مطابق پیر 13 جولائی کو موبائل وینز ہاسٹل سٹی پارک روڈ، ترامڑی چوک، میڈیا ٹاؤن اور ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہوں گی۔

منگل 14 جولائی کو جی نائن مرکز، نیول ہیڈ کوارٹرز ای ایٹ اور بحریہ ٹاؤن فیز ٹو میں شہری سہولت حاصل کر سکیں گے۔

بدھ 15 جولائی کو ای الیون مرکز، آئی سی سی آئی جی ایٹ، ڈی ایچ اے فیز ٹو اور ٹریفک آفس فیض آباد میں فیسلی ٹیشن وینز موجود رہیں گی۔

جمعرات 16 جولائی کو کری روڈ ایکسپریس وے، پی ڈبلیو ڈی تندوری ریسٹورنٹ، کیبنٹ بلاک پاک سیکریٹریٹ اور فارن آفس میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس کا نظام پیپر لیس اور کیش لیس کردیاگیا

جمعہ 17 جولائی کو جی ایٹ مرکز، جی الیون ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پی ڈبلیو ڈی ایکسپریس وے اور ٹریفک آفس فیض آباد میں وینز موجود ہوں گی۔

ہفتہ 18 جولائی کو رحمان انکلیو لہتراڑ روڈ، آبپارہ مارکیٹ، آئی ایٹ مرکز اور راول ٹاؤن میں شہری خدمات حاصل کر سکیں گے۔

اتوار 19 جولائی کو ایف نائن پارک، ٹریفک آفس راول ٹاؤن، پولیس لائنز ایچ الیون اور اسلام آباد کلب میں موبائل فیسلی ٹیشن وینز موجود رہیں گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق قریبی فیسلی ٹیشن پوائنٹ کا دورہ کریں، جبکہ مزید معلومات کے لیے آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles