پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے فوری عملی اقدامات کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حالیہ واقعات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں، جس پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
پاکستان نے برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریق خطے کے امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان بطور ’سفارتی پل‘، ترجمان دفتر خارجہ اہم ترین حقائق سامنے لے آئے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تمام فریق فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
🔈 PR No. 1️⃣7️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan expresses deep concern at escalation in regional tensions
🔗⬇️ pic.twitter.com/yr27qSYQ9E
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 12, 2026

