ایران پر گزشتہ رات سخت حملے کیے، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر گزشتہ رات سخت حملے کیے، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نےگزشتہ رات ایران پر شدید بمباری کی، آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے،امریکی صدر نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایرانی رہنما بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا جو امریکا کے لیے ایک بہترین معاہدہ تھا ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے اس معاہدے میں جوہری معاملے سمیت دیگر تمام امور پر اتفاق کیا، تاہم اس کے بعد ایرانی نمائندے مذاکراتی کمرے سے باہر نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر ہی ایک جہاز پر ڈرون حملہ کر دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی اپنے مفادات اور خطے کے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کی،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ پیش رفت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا دوٹوک جواب

دوسری جانب ایران نے امریکی بمباری کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے جواب میں خلیجی ممالک میں موجود متعدد امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے،اس راستے کی بندش یا کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ اور خطے کی صورتحال پر براہ راست اثر انداز ہو سکتی ہے۔

عالمی برادری نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل اور سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

editor

Related Articles