پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا بڑا بیان

درخواست گزار کے مطابق پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے مؤقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے وقت عوامی مفاد، معاشی حالات اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا قانونی اور آئینی جائزہ لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles