ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو دشمن کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے،مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو دشمن کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے،مشیر ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک گزرگاہ ہے، جس کی اہمیت درجنوں ایٹمی بموں سے بھی زیادہ ہے اور ایران اس کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر دشمن ممالک رہنماؤں کے قتل کے کلچر کو فروغ دیں گے تو کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضمانت باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن عبور کی ہے اور انہیں اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے پاسداران انقلاب نےآبنائے ہرمز کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ حالیہ اقدامات کے بعد امریکا کے ساتھ دوستی کی بات بے معنی ہو چکی ہے، ایرانی قوم کو اپنے حقوق اور وقار کے دفاع کے لیے مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار کی حیثیت رکھتی ہے جو دشمنوں کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے، ایران اس اہم آبی گزرگاہ کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والا اہم بحری راستہ ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اسی وجہ سے اسے عالمی توانائی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

editor

Related Articles