محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SE) اور محکمہ ہائر ایجوکیشن (HE) نے JAAC کی جانب سے طلبہ کو راولاکوٹ میں ہونے والے دھرنے میں شریک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق، متعلقہ اداروں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ والدین کو اپنے بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں شریک کرنے سے باز رکھیں۔ ہدایات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ طلبہ کو اسکول اور کالج کی یونیفارم میں احتجاجی سرگرمیوں میں لانا ان کی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ تعلیم نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کسی اسکول یا کالج کے طلبہ ایسی سرگرمیوں میں شریک پائے گئے تو متعلقہ تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت تادیبی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔