امریکا نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ، بند ر عباس، سیریک میں دھماکوں کی آوازیں

امریکا نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ، بند ر عباس، سیریک میں دھماکوں کی آوازیں

امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا، ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر یہ حملے کیے جا رہے ہیں تاکہ ایرانی افواج کو ان کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جا سکے اور خطے میں بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کے جنوبی ایران پر فضائی حملے ، مخصوص اہداف کو نشانہ بنایاگیا، سینٹ کام کی تصدیق

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم دھماکوں کی نوعیت، ہدف یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

editor

Related Articles