گھریلو ایل این جی کنکشنز پر پابندی ستمبر میں ختم ہونے کا امکان، صارفین کے لیے بڑی خبر

گھریلو ایل این جی کنکشنز پر پابندی ستمبر میں ختم ہونے کا امکان، صارفین کے لیے بڑی خبر

ایل این جی کے نئے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ستمبر میں ختم ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے نئے کنکشنز کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے ایل این جی سپلائی پر نافذ فورس میجور ختم ہونے کے بعد نئے گھریلو ایل این جی کنکشنز دوبارہ بحال کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ایل این جی سپلائی سے متعلق اگست تک فورس میجور نافذ کر رکھا ہے، جس کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔ تاہم توقع ہے کہ فورس میجور کے خاتمے کے بعد ستمبر سے ایل این جی سپلائی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :نئے گیس کنکشنز لگوانے والوں کے لیے اہم خبر

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ستمبر میں پاور سیکٹر کی ایل این جی طلب میں بھی کمی متوقع ہے، جس سے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی دستیابی بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نئے ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گاواضح رہے کہ ایل این جی سپلائی میں تعطل کے باعث مئی 2026 میں نئے گھریلو ایل این جی کنکشنز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

editor

Related Articles