انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس، ڈالر 279 روپے سے زائد، سعودی ریال 75 روپے تک پہنچ گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس، ڈالر 279 روپے سے زائد، سعودی ریال 75 روپے تک پہنچ گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں عالمی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.25 روپے جبکہ قیمت فروخت 279.80 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 319.10 روپے اور قیمت فروخت 323.20 روپے رہی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 374.63 روپے خرید اور 377.15 روپے فروخت پر دستیاب رہا۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت خرید 74.65 روپے جبکہ قیمت فروخت 75.20 روپے ریکارڈ کی گئی، متحدہ عرب امارات درہم 76.25 روپے خرید اور 76.80 روپے فروخت پر رہا۔

کویتی دینار کی قیمت خرید 889.48 روپے اور قیمت فروخت 899.95 روپے، بحرینی دینار 740.56 روپے خرید اور 750.85 روپے فروخت جبکہ عمانی ریال 725.35 روپے خرید اور 735.60 روپے فروخت پر رہا،قطری ریال کی قیمت خرید 75.34 روپے اور قیمت فروخت 76.40 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اوردیگر غیر ملکی کرنسیو ں کے ریٹ

دیگر اہم کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 197.33 روپے خرید اور 201.45 روپے فروخت، آسٹریلوی ڈالر 193.33 روپے خرید اور 196.25 روپے فروخت جبکہ سوئس فرانک 343.59 روپے خرید اور 348.25 روپے فروخت پر موجود رہا۔

چینی یوآن کی قیمت خرید 38 روپے اور قیمت فروخت 38.75 روپے، ملائیشین رنگٹ 67.15 روپے خرید اور 67.95 روپے فروخت جبکہ جاپانی ین 1.71 روپے خرید اور 1.81 روپے فروخت ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سنگاپور ڈالر 214.18 روپے خرید اور 217.95 روپے فروخت، نیوزی لینڈ ڈالر 159 روپے خرید اور 160.75 روپے فروخت جبکہ بھارتی روپے کی قیمت خرید 2.80 روپے اور قیمت فروخت 3.15 روپے رہی۔

کرنسی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال اور بیرونی ادائیگیوں کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles