ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے متعلق اہم معلومات، جاز، یوفون، زونگ اور ٹیلی نار صارفین کے لیے بڑی سہولت

ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے متعلق اہم معلومات، جاز، یوفون، زونگ اور ٹیلی نار صارفین کے لیے بڑی سہولت

ایزی پیسہ نے صارفین کے لیے موبائل اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کرنے سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہوئی ہے، کمپنی کے مطابق ایزی پیسہ اکاؤنٹ کسی بھی موبائل نیٹ ورک پر بنایا جا سکتا ہے، چاہے صارف جاز، یوفون، زونگ یا ٹیلی نار کا نمبر استعمال کر رہا ہو۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بنیاد پر کسی صارف پر کوئی پابندی نہیں، ہر شخص اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ آسانی سے بنا سکتا ہے تاہم ایک موبائل نمبر پر ایک وقت میں صرف ایک ہی ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنایا جا سکتا ہے۔

سی این آئی سی کے بغیر اکاؤنٹ نہیں بن سکتا

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے صارف کی شناخت لازمی قرار دی گئی ہے، کمپنی کے مطابق درست شناختی کارڈ کے بغیر اکاؤنٹ رجسٹر نہیں کیا جا سکتا، جبکہ اکاؤنٹ کا نام بھی صارف کے شناختی کارڈ کے مطابق درج کیا جاتا ہے جسے بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے علاوہ ایک شناختی کارڈ کے ذریعے ایک سے زیادہ موبائل اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہے، اگر صارف کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہو تو اسے پہلے نادرا سے تجدید کروانا ضروری ہوگا۔

اکاؤنٹ بنانے کی کوئی فیس نہیں

ایزی پیسہ نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹ رجسٹریشن کے لیے صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی اور یہ سہولت مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہے،اگر کسی صارف کو اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے منسلک شناختی کارڈ نمبر تبدیل کروانا ہو تو وہ کمپنی کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

ہیلپ لائن کے ذریعے مسائل کا حل

ٹیلی نار صارفین کے لیے ایزی پیسہ ہیلپ لائن نمبر 3737 جبکہ دیگر موبائل نیٹ ورکس سے رابطے کے لیے 042-111-003-737 دستیاب ہے،اگر کسی صارف کے شناختی کارڈ پر پہلے سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ موجود ہو تو وہ ہیلپ لائن کے ذریعے تصدیق کروا کر اکاؤنٹ کی منتقلی یا متعلقہ مسئلے کا حل حاصل کر سکتا ہے۔

صارفین کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ان کے پاس رجسٹرڈ موبائل نمبر موجود ہو، کیونکہ اکاؤنٹ بنانے یا تصدیق کے عمل کے لیے او ٹی پی (OTP) لازمی ہوتا ہے، بغیر او ٹی پی کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ تک رسائی یا نیا اکاؤنٹ بنانا ممکن نہیں۔

editor

Related Articles