علی حیدر آبادی کے خلاف تشدد کیس، عدالت کا اہم حکم جاری

علی حیدر آبادی کے خلاف تشدد کیس، عدالت کا اہم حکم جاری

یوٹیوبر علی حیدر آبادی کے خلاف بیوی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں سیشن کورٹ نے انہیں 27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا۔

سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی، جبکہ ملزم کی جانب سے سابق صدر لاہور بار رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:؎7 سال بعد گووندا کی نئی فلم کے ساتھ سینما گھروں میں واپسی

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علی حیدر آبادی تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں، تاہم تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 27 جولائی تک گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ علی حیدر آبادی کے خلاف ان کی اہلیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles