بیوہ خاتون کے زندہ شوہر’کے دعوے پر عدالت میں دلچسپ مکالمہ

بیوہ خاتون کے زندہ شوہر’کے دعوے پر عدالت میں دلچسپ مکالمہ

وفاقی آئینی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب شمیم بی بی کا نام پکارے جانے پر کمرہ عدالت میں موجود ایک دیہاتی روسٹرم پر پہنچ گیا اور خاتون کو اپنی اہلیہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سماعت جاری تھی کہ عدالتی عملے نے شمیم بی بی کے مقدمے کی پکار کی۔ نام سنتے ہی ایک سادہ لوح شخص روسٹرم پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں :زمین کے نیچے جدید شہر،فن لینڈ نے دنیا کو حیران کر دیا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے اس سے پوچھا کہ وہ روسٹرم پر کیوں آیا ہے، جس پر اس نے پنجابی میں جواب دیا، ’’شمیم بی بی میری بیوی دا ناں اے‘‘دیہاتی کا جواب سن کر عدالت میں دلچسپ ماحول بن گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق تو شمیم بی بی ایک بیوہ خاتون ہیں، پھر وہ آپ کی اہلیہ کیسے ہو سکتی ہیں؟

تاہم دیہاتی اپنے مؤقف پر قائم رہا اور بار بار کہتا رہا کہ شمیم بی بی اس کی ہی بیوی ہیں۔جج نے اس سے شادی کی تاریخ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ اسے تاریخ یاد نہیں۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ پھر کیا یاد ہے؟ دیہاتی نے بتایا کہ اس کی شادی کو تقریباً 20 سے 25 سال ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جاپان میں بچوں سے زیادہ پالتو جانور، کمپنیاں بھی کاروبار بدلنے لگیں

جسٹس حسن اظہر رضوی نے مسکراتے ہوئے ایک اور سوال کیا کہ شادی کے وقت ملک میں کس کی حکومت تھی؟ اس پر دیہاتی نے جواب دیا، ’’میں دیہاتی آدمی ہوں، مجھے حکومت کا نہیں پتا۔‘ آخر میں جج نے مسکراتے ہوئے دیہاتی کو بتایا کہ یہ اس کا مقدمہ نہیں ہے اور اسے واپس اپنی نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی، جس پر کمرہ عدالت میں خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا۔

editor

Related Articles