مختلف علاقوں میں 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو بجلی معطل رہے گی

مختلف علاقوں میں 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو بجلی معطل رہے گی

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے بجلی کے نظام کی بہتری، تاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے باعث مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

گیپکو حکام کے مطابق سروس ایریا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی 15، 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو معطل رہے گی، بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔

300 سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

اعلامیے کے مطابق بجلی کی عارضی معطلی کلووال اور ڈاؤن اسٹریم فیڈرز سے منسلک علاقوں میں کی جائے گی تاکہ ضروری مرمتی اور ترقیاتی کام مکمل کیے جا سکیں۔

گیپکو انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی بندش کے مقررہ اوقات کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے پانی کا ذخیرہ اور دیگر ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کر لیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی بندش کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانا اور صارفین کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles