کشمیری عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت کالعدم انتشاری کمیٹی کے خلاف کارروائی کرے، جبار چودھری

کشمیری عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومت کالعدم انتشاری کمیٹی  کے خلاف کارروائی کرے، جبار چودھری

سینئر تجزیہ کار جبار چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کا انعقاد کالعدم ایکشن کمیٹی کی سیاست کا خاتمہ ثابت ہوگا یہی وجہ ہے کہ جوں جوں آزاد کشمیر میں انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے ہی کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشار بھی بڑھتا جارہے ہیں۔

جبار چودھری نے مزید کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جانب سے تین اہم مطالبات سامنے آئے ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف کارروائی کرے اور آزاد کشمیر کے عوام کو اس سے نجات دلائے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی طلبا کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے ،سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ دوسرا مطالبہ یہ سامنے آیا ہے کہ اگر ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اسمبلی کی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے تو ریاست 33 نشستیں ختم کرنے کے لیے بھی تیار ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سیاسی میدان میں آئے، انتخابات میں حصہ لے، دو تہائی اکثریت حاصل کرے اور پھر آئینی طریقہ کار کے تحت آئین میں ترمیم کرکے نشستوں کے خاتمے کا فیصلہ کرے۔

جبار چودھری کے مطابق تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ اگر کالعدم انتشاری کمیٹی چاہتی ہے کہ حکومتِ پاکستان اس کے ساتھ مذاکرات کرے تو پہلے عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ایڈووکیٹ اور سردار امان خود کو قانون کے حوالے کریں، جس کے بعد ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

Related Articles