عوامی عدم دلچسپی،کالعدم ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ ملتوی کر دیا

عوامی عدم دلچسپی،کالعدم  ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ ملتوی کر دیا

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر  میں انتشار اور جلائو گھیرائو کرنے کی آخری کوشش بھی بری طرح ناکام ہو گئی ،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ لا نگ مارچ مذاکرات یا کسی ممکنہ سمجھوتے کے باعث ملتوی کیا گیا، بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے۔

  اصل صورتحال یہ ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی لانگ مارچ کال کو عوامی سطح پر وہ پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی، جس کے باعث کالعدم تنظیم مطلوبہ عوامی حمایت، کارکنوں کی متحرک شمولیت، تنظیمی صلاحیت اور وسائل جمع کرنے میں ناکام رہی اور لانگ مارچ ملتوی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی بڑی احتجاجی تحریک کے لیے عوامی تائید، منظم حکمت عملی اور وسیع پیمانے پر رابطہ کاری بنیادی حیثیت رکھتی ہے، تاہم کالعدم کمیٹی اس حوالے سے خاطر خواہ سرگرمی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور عوام نے اسے انتشاری رویے اور ملک دشمنی کی وجہ سے مسترد کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی،ٹکرائو ، جلائو گھیرائو سے اجتناب کرے،پرامن منتشر ہونے کے سوا اب کو ئی راستہ نہیں ،طارق فضل چوہدری

ریاستی اداروں کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے اور پرتشدد یا انتشار پھیلانے والی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹنے کے واضح عزم نے بھی صورتحال کو واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اپنی کمزور عوامی حمایت کو تسلیم کرنے کے بجائے بعض عناصر کی جانب سے ایک متبادل بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں مارچ کو مذاکرات یا ممکنہ معاہدے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایسے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں اور انہیں چند غیر مؤثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے، جن کے پاس نہ کوئی واضح عوامی مینڈیٹ ہے اور نہ ہی مذاکرات کے حوالے سے کوئی باقاعدہ اختیار،لانگ مارچ کے التوا کو کسی رعایت یا دباؤ کا نتیجہ قرار دینے کے بجائے اسے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کا نتیجہ سمجھنا چاہیے۔

editor

Related Articles