بنوں: میران پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری

بنوں: میران پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری

ضلع بنوں کے علاقے میران پولیس اسٹیشن کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی، جس کے دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: بکا خیل میں ہلاک ہونے والا خوارجی شاہد عرف کمانڈو پی ٹی ایم کا کارکن نکلا

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔!!

Related Articles