پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے پہلے کوالیفائر میں اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے جب لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلے باز روومن پاول نے ان کے ایک اوور میں مسلسل چار گیندوں پر چار چھکے جڑ دیے۔ اس دھواں دار بیٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور کرکٹ شائقین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے اہم کوالیفائر میچ میں سان فرانسسکو یونی کارنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا تاہم اننگز کا سب سے یادگار لمحہ انیسویں اوور میں دیکھنے میں آیا۔
حارث رؤف جب اپنی ٹیم کے لیے اہم اوور کرانے آئے تو روومن پاول نے ان پر بھرپور حملہ کر دیا۔ پاول نے مسلسل چار گیندوں کو باؤنڈری لائن سے باہر پہنچاتے ہوئے چار لگاتار چھکے جڑے اور صرف 15 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری مکمل کر لی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے نہ صرف میچ کا رخ تبدیل کیا بلکہ لاس اینجلس کے اسکور کو بھی تیزی سے 187 رنز تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی دوڑ، اوڈی بازی لے گی، گاڑی 90 لاکھ سستی کر دی
دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے کپتان میتھیو شارٹ نے 62 گیندوں پر ناقابل شکست 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ سان فرانسسکو مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنا سکی اور یوں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے سات رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ میجر لیگ کرکٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
Rovman Powell was a force to be reckoned with today 🌪️ Not only did he hit the longest six (344ft), he also smashed the fastest 50 in MLC history ☄️ pic.twitter.com/23PbjPJMJo
— Cognizant Major League Cricket (@MLCricket) July 15, 2026

