بنوں کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس دوران علاقے متعدد دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی بنوں کے علاقوں نرمی خیل، بکاخیل اور تختی خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جو مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے بارودی ذخیرے پھٹنے کے باعث آئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
🚨بنوں کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے بارودی ذخیرے میں زور دار دھماکے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔۔۔ pic.twitter.com/pvWjjxkPXY
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 16, 2026

