فنانس ایکٹ 2026 کے تحت درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں ردوبدل کے بعد آڈی پاکستان نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق بعض ماڈلز کی قیمتوں میں 81 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے
آڈی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق Audi A6 Sportback e-tron (Executive) سب سے زیادہ سستی ہونے والی گاڑی ہے جس کی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے سے کم ہو کر 3 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی یعنی اس کی قیمت میں 81 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح Audi Q6 SUV e-tron (Performance) کی قیمت میں 58 لاکھ روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 کروڑ 62 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے یہ ماڈل 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر بنائیں یا مرمت کرائیں، حکومت دے گی 5 سے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض،طریقہ جانیے
پیٹرول سے چلنے والے ماڈلز میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ Audi Q3 Sportback S line TFSI کی قیمت 39 لاکھ روپے کم کرکے 2 کروڑ 37 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ Audi Q3 SUV TFSI کی قیمت میں 37 لاکھ 50 ہزار روپے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 2 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح Audi A3 Sedan S line TFSI بھی 37 لاکھ روپے سستی ہو گئی ہے اور اب یہ گاڑی 2 کروڑ 8 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔
آڈی نے اپنے دو الیکٹرک ماڈلز Audi Q6 SUV e-tron (Signature) اور Audi A6 Sportback e-tron (Signature) کی قیمتوں میں بھی ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی کمی کی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق یہ ماڈلز بالترتیب 2 کروڑ 76 لاکھ 50 ہزار روپے اور 2 کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

